سٹی42: کینال روڈپرگلزار انڈرپاس کے قریب ٹریفک حادثہ،3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
تفصیلات کے مطابق کینال روڈپرگلزار انڈرپاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کینال روڈ پر گلزار انڈر پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ٹریفک وارڈنز موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم تینوں گاڑیاں جزوی طور پر متاثر ہوئیں ۔
ریسکیو1122کےاعدادو شمار کےمطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 ٹریفک حادثات میں257 افراد زخمی ہوئے۔ 131 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 126 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
واضح رہے تیز رفتاری کے باعث ایف سی کالج انڈر پاس کےقریب بھی ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں ایک گاڑی نے اچانک بریک لگائی تو یکے بعد دیگرے 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔