ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت نے حتمی اعلان کردیا

عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت نے حتمی اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے حکومت نے اعلان کردیا،حکومت نے 3 سرکاری حھٹیوں کا اعلان کیا، 22،21،20 کو چھٹیاں ہوں گی جس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحٰی کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیا، وزیراعظم آفس ذرائع کے مطابق 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات ہوں گی،ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتر آنا ہوگا،وزیراعظم نے عید کی چھٹیوں کی منظوری دی، عید کے تیسرے روز تمام سرکاری دفاتر کھلے ہوں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں عیدالاضحی پر ایک نہیں دو نہیں بلکہ پوری 9 چھٹیا ں ہونے کی توقع کی جارہی تھی، جس کے مطابق بڑے شہروں سے باہر تعینات  سرکاری ملازمین 17 جولائی بروزہفتہ سے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے 18   جولائی کو اتوار کی چھٹی، 20 جولائی کو حج کی چھٹی، 21, 22 اور23 کو عید کی چھٹیاں ہونےکا امکان تھا،اسی طرح 24 اور25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہو ں گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق تعطیلات سے زیادہ لطف اندوز وہ  سرکاری ملازم ہوں گے جن کے آبائی علاقے ان کی تعیناتی کی جگہ سے دور ہیں وہ اپنی فیملی کے ساتھ مکمل ایک ہفتہ گزاریں گے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer