پنجاب نے این سی او سی کے احکامات نظر انداز کردیئے

 پنجاب نے این سی او سی کے احکامات نظر انداز کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب نے این سی او سی کے احکامات نظر انداز کردیئے,این سی او سی کی  ہدایت کےباوجودموڈرناویکسین صرف ایکسپو سنٹر کو فراہم کی جاسکی۔
  تفصیلات کےمطابق  موڈرناویکسین کی دستیابی ایل ڈی اےسپورٹس کمپلیکس آزادی چوک پرنہ ہونے کے باعث بیرون ملک جانے والے شہری خوار ہوگئے ,این سی او سی نے ایکسپو اور ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس آزادی چوک پر موڈرنا ویکسین سینٹر بنانے کی ہدایت دی تھی ,ایکسپو سینٹر پر موڑدنا ویکسین تو فراہم کردی گئی لیکن آزادی چوک ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کو ویکسین فراہم نہ کی جا سکی۔

ایل ڈی اے کمپلیکس آزادی چوک سنٹر پرموڈرناویکسین کی فراہمی نہ کی جاسکی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،بیرون ملک جانےوالے شہری  کا کہنا تھا  میں جڑانوالہ سے فیملی کے ساتھ یہاں موڈرنا ویکسین لگوانےآیا،مجھے ایل ڈی اے سنٹر پر ویکسین  لگوانے کامسیج  موصول ہواتھاجب یہاں آیا تو انتظامیہ نے کہا کہ موڈرنا ویکسین یہاں دستیاب ہی نہیں ہے، انتظامیہ سے درخواست ہے لوگوں کو گمراہ نہ کریں بلکہ ٹھیک سےگائیڈ کریں،اگر یہاں موڈرنا ویکسین نہیں تو این سی اوسی کو چاہیے وہ لوگوں کو اس بارے میں بتائے۔

ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ  انگلینڈ جانا تھا لیکن مجھے علم نہیں تھا کہ جو ویکسین سائینو ویک یہاں لگ رہی وہ انگلینڈ نہیں مانتا،جب فارم جاری ہوا تو ساتھ ایک خاتون آئی اس نے جب بتایا کہ اس ویکسین پرآپ باہر نہیں جاسکیں گے تو میں نے فوراً انتظامیہ کو کہا کہ میرا سائینو ویک ویکسین  کا فارم کینسل کردیں لیکن انتظامیہ نے کہا کہ فارم یہاں کیسنل نہیں ہوسکتا اپ جیل روڈ محکمہ پرائمری سے فارم کیسنل کروائیں ،اب ہمیں یہ بتائیں کہ غلطی انتظامیہ نے کی اور اس کا خمیازہ ہم بھگتیں  اور انتظامیہ کو چاہئے عوام کو صحیح سے گائیڈ کریں لوگوں کو نہیں پتا کہ کونسی ویکسین کس ملک کے لیے کارآمد ہے۔