ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کن گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا؟

گاڑیوں کا چالان
کیپشن: گاڑیوں کا چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: ایل ٹی سی کا بغیرروٹ پرمٹ و فٹنس چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن,بغیر روٹ پرمٹ, فٹنس سرٹیفکیٹ، اوور چارجنگ اور غیر قانونی ایل پی جی سلینڈر رکھنے والی766 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
ایل ٹی سی کا بغیرروٹ پرمٹ و فٹنس چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،کریک ڈاؤن ٹھوکر نیاز بیگ، مسلم ٹاؤن موڑ، گجومتہ، کوآپریٹو سٹور، چوبرجی، اور پیکو موڑ کیا گیا۔ جس میں بغیر روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ ،اوور چارجنگ, غیر قانونی ایل پی جی سلینڈر رکھنے والی766 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

کارروائی بسوں کوسٹروں ویگنوں, رکشوں اور غیر قانونی موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کی گئی، سب سے زیادہ کارروائی غیر قانونی موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کی گئی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او خواجہ سکندر ذیشان کی ہدایت پر ڈی جی ایم انفورسمنٹ فیصل یوسف کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔