(وقاص احمد)کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھر کا صفایا کرنے آنے والے چوروں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق گلشن احبابِ سوسائٹی میں چوروں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ۔اہلخانہ نے زخمی نوجوان تاز امیر خان کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔اہلخانہ کے مطابق شہری تاز کے گھر چار چور داخل ہوئے۔گھر میں لوٹ مار کے بعد موٹر لے کر فرار ہونے لگے تو شہری کی آنکھ کھل گئی ۔متاثرہ نوجوان نے چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔فائرنگ سے تاز امیر شدید زخمی ہوگیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارؤائی شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے ملزمان گھر سے چوری کیا گیا سامان لے کر فرار ہوگئے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔