جمال الدین جمالی: 13 سالہ لڑکی کی پسندکی شادی کےکیس کی سماعت، میں 18سال کی ہوچکی، بالغ ہوں، لڑکی کا عدالت میں بیان۔ عدالت نے ریمارکس دیئے تم18 سال کی نہیں لگتی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد نے پسندکی شادی کےکیس پر سماعت کی۔ لڑکی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی، خاوند کے ساتھ جانےکی اجازت دی جائے۔ میں 18سال کی ہوچکی، بالغ ہوں، جس پر عدالت کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تم 18 سال کی نہیں لگتی ہو۔ لڑکی کا بیان سن کر ماں کمرہ عدالت میں بے ہوش ہوگئی۔ ساجدہ بی بی نے13 سالہ بیٹی ماریہ کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کی۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ بھائی کے بیٹے سلمان نے میری بیٹی کو اغواکررکھا ہے۔ عدالتی حکم پر پولیس نے لڑکی کو عدالت پیش کیا۔ دوران سماعت لڑکی نے والدہ کے ساتھ جانےسے انکار کردیا، جس پر عدالت نے اسے دارالامان بھجوادیا۔ عدالت نے لڑکی کا میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی عمرکاتعین بھی کیا جائے۔