ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری قربانی کا بیل نہلانےسروس سٹیشن پہنچ گیا

شہری قربانی کا بیل نہلانےسروس سٹیشن پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) شہریوں نے قربانی کے جانوروں کو نہلانے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا،شہری اپنا قربانی کا بیل نہلانے کیلئےسروس سٹیشن پہنچ گیا۔ 
مسلمان ہر سال 10 ذوالحجہ کو حضرت ابراہیم کی سنت ادا کرتے ہوئے حلال جانور قربان کرتے ہیں، اس سلسلے میں ہر صاحب استطاعت اپنے پیارے جانوروں کی قربانی کرتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر لاہور کے علاقے رحمان پورہ کا رہائشی رانا مجید نے قربانی کا بیل خریدا تواس کی آؤ بھگت میں جت گیا۔ بیل کو فریش کرنے کیلئے شہری اسے مقامی سروس اسٹیشن لے آیا ۔ سروس اسٹیشن انتظامیہ نے شیمپو کےساتھ بیل کو خوب نہلایادھلایا، اس موقع پر شہری رانا مجید کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانور کی بچوں کی طرح دیکھ بھال کرتے ہیں،نہلانے کے بعد  اب بیل کو سجائیں گے۔
دوسری جانب سروس اسٹیشن کے مالک فہد علی کا کہنا تھا  کہ عید قربان کے قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کو نہلانے والوں کا رش بڑھ جاتا ہے، سروس اسٹیشن کے مالک کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانور کو نہلانے کے کوئی پیسے مقررنہیں، جس کا جو دل کرتا ہے دے جاتا ہےاور ہم ثواب سمجھ کر رکھ لیتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer