ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف جرمین بلیک ووڈ کی شاندار 95 رنز کی اننگز کے بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 313رنز بنائے ۔انگلینڈ کی جانب سےزیک کرالے نے 76،برنز نے 42،سبلے نے 50اور  کپتان بین سٹوکس نے 46رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کے گبرئیل نے 5،چیز اور جوز ف نے 2,2جبکہ جیسن ہولڈر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔دوسری اننگز کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم لڑ کھڑائی ، 27 کے سکور پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر چیز اور بلیک ووڈ نے شاندار اننگز کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کی راہ ہموار کی اور ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کیا۔  9 وکٹیں حاصل کرنے پر شینن گبرئیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم 204 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان اسٹوکس نے 43، بٹلر نے 35، بیس 31 اور برنس نے 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ ویسٹ انڈین کپتان ہولڈر نے 42 رنز کے عوض 6 اور گیبریئل نے 62 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 318 رنز بناکر 114 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر بریتھویٹ نے 65، ڈوریچ نے 61 اور روسٹن چیز نے 47 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے کپتان اسٹوکس نے 4، اینڈرسن نے 3، بیس نے 2 اور ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ جوفرا آرچر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer