محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا اہم فیصلہ

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا اہم فیصلہ، ہسپتالوں میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لئے ڈسپنسریز اور مدر چائلڈ سنٹرزکو ٹی ایچ کیو ہسپتالوں سے منسلک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈسپنسریوں کو نزدیکی ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔  ڈسپنسریوں کو ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کرنے کا مقصد صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ ڈائیگناسٹک سنٹر، ڈسپنسریز، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز ہومیو پیتھک اور طبی شفاخانہ جات کو ہسپتالوں سے منسلک کیاگیاہے۔ میٹرنٹی ہسپتال پاتھی گراؤنڈ کے ساتھ 14 مراکز صحت کو منسلک کیا گیا ہے۔

میٹرنٹی ہسپتال چوہان روڈ کے ساتھ 17، غازی آباد ہسپتال کے ساتھ 10، گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال کے ساتھ 30، گورنمنٹ ہسپتال سوڈیوال کے ساتھ 9 مراکز، آئی ہسپتال سوامی نگر کے ساتھ 7، گورنمنٹ گائنی ہسپتال کرول گھاٹی کے ساتھ 14 مراکز، ٹی ایچ کیو ہسپتال قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن کے ساتھ 10 اور شاہدرہ ٹاؤن ہسپتال کے ساتھ 16 مراکز صحت منسلک کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ صوبہ بھر میں 51 عطائیت کے اڈے بند جبکہ 57 عطائیوں نے اپنے کاروبار ترک کردیے۔ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق چار شہروں میں 338 علاج معالجہ کے مراکز پر چھاپے گئے۔ اس دوران لاہور اور فیصل آباد میں 15، ملتان 13 اور گجرات میں آٹھ سیل کئے گئے۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق لاہور میں فخری کلینک، انور دواخانہ، الشفاء کلینک، رانا ہومیوپیتھک کلینک، بخاری میڈیکل کمپلیکس، واصف میڈکل سٹور اور رفیق کلینک بند کر دیے گئے۔ شیراز ویلفئیر کلینک، فاطمہ میڈیکل سنٹر، نذیر میڈیکل کمپلیکس، حسنین لیب، رشید میڈیکل سٹور، مطب آفتاب، عمرمیڈیکل سٹور اور فیملی ڈسپنسری بھی سربمہرکردی گئی۔

کمیشن کی ٹیموں نے اب تک 72 ہزار 700 سے زائد علاج معالجہ کے مراکز پر ریڈ کر کے 26 ہزار 412 عطائیوں کے کاروبار بند کیے جاچکے ہیں جبکہ ہیرنگ کمیٹیوں نے عطائیوں کو 54 کروڑ روپے سے زائد جرمانے بھی کیے ہیں۔