ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن نے گیس صارفین کو خوش کردیا

سوئی ناردرن نے گیس صارفین کو خوش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر سمیت پنجاب بھر کے سی این جی سیکٹر کو گیس بحال کردی۔        

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ہفتہ کے روز گیس کی قلت کی وجہ سے پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کو گیس بند کردی تھی، جس کو اتوار کی شام سات بجے بحال کر دیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے گیس کی فراہمی معطل کی تھی تاہم اب صورتحال میں بہتری آنے پر گیس بحال کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روز مرکزی چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے 1700 سو سی این جی اسٹیشنز زبردستی بند کرائے گے، جس سے لاکھوں افراد کو بےروزگار کردیا گیا۔ سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو ایل این جی دینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نجی کمپنی کے الیکٹرک کا بوجھ اٹھاکر سی این جی سیکٹر کو قربانی کا بکرا بنایا ہے۔ سی این جی سیکٹر کو نہ مقامی گیس ملتی ہے اور نہ ہی درآمد کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔