تاجر نعیم میر کی پولیس کو وارننگ

تاجر نعیم میر کی پولیس کو وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پاکستان نعیم میر کی پولیس کو وارننگ، کہتے ہیں کہ پولیس نے رویہ نہ بدلا تو سی سی پی او صاحب، پھر مسائل پیدا ہوں گے، انجمن تاجران لٹن روڈ کے صدر ملک ناظم کے گھر میں گھسنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

لٹن روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم میر کا کہنا تھا کہ گیارہ جولائی صبح ساڑھے تین بجے انچارج انوسٹی گیشن واجد گورائیہ تاجر ملک ناظم کے گھر میں گھسے، پولیس اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ملک ناظم، ملک طالب اور ملک عامر تینوں بھائیوں کو زبردستی اٹھا کر تھانہ ہربنس پورہ میں بند کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی تاجر برادری سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کرتی ہے کہ پولیس گردی کا نوٹس لیں اور داد رسی کریں۔ پولیس تفتیش کرے مگر گھروں میں داخل نہ ہو، کسی تاجر پر پولیس کے اس طرح کے ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ نعیم میر نے کہا کہ پولیس شیشے کے گھر میں بیٹھی ہے۔ اگر پولیس نے شرفاء کی عزت نہ کی تو نتائج کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ سی سی پی او انصاف دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔

تاجر رہنما اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ پولیس نے تاجر کے ساتھ زیادتی کی ہے، ٹیکس دینے والے شہریوں کے ساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا اور پولیس کو کالی بھیڑیں سے پاک کیا جائے۔ پریس کانفرنس میں صدر رکشہ ایسوسی ایشن مارکیٹ لٹن روڈ باغی خان، ذوالفقار بھٹی، حافظ عطاء الرحمٰن جٹ، نعیم بادشاہ، ندیم بٹ اور خواجہ ندیم بھی موجود تھے۔