مالک مکان کو لوٹنے والے کی درد بھری داستان سن کر پولیس کو بھی ترس آگیا

مالک مکان کو لوٹنے والے کی درد بھری داستان سن کر پولیس کو بھی ترس آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا وائرس نےدیہاڑی دار طبقے کی زندگی کو اجیرن بنادیا،عالمگیر وبا کی وجہ سے ان سے خوشیوں نے بھی منہ موڑ لیا جس کی وجہ سے مالی مشکلات میں گھیرے یہ لوگوں ایسے کام کرنے پر مجبور ہیں تاکہ اپنے اہلخانہ کو دو وقت کی روٹی کھالا سکیں، گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے جس کو سن کر پولیس بھی مہربان ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا نے معاملات زندگی کواس قدر متاثر کیا کہ مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ نان ونفقہ کی فکر میں مارے مارے پھر رہے ہیں،کارونار بند ہونے کہ وجہ سے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آئی، جہاں بیروزگاری سے تنک این شخص نے اپنے مالک مکان کو برقعہ پہن کر لوٹ لیا مگر اس واردارت میں ناکام رہا۔

کرائے پر گھر لینے والے عثمان نامی شخص نے پکڑے جانے پر پولیس کواپنی داستان سنائی تو پولیس کو اس پر ترس آگیا، ملزم نے مالک کے گھر سے39 ہزار روپے چرائے مگر عین موقع پر مالک کی آنکھ کھل گئی تو اس نے پولیس کو کال کی،حراست میں لے کرپولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو ملزم نے سب کچھ سچ بتادیا، ملزم کا کہناتھا کہ وہ ٹھیلہ لگاتا تھا مگر لاک ڈاؤن کے باعث صورتِ حال فاقہ کشی تک جا پہنچی تھی۔

ملزم عثمان کا مزید کہناتھا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بند ہوگیا، اورمالک مکان نے گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تھی، دوماہ کا کرایہ نہیں دیا تھا، حالات سے مایوس ہوکر یہ کام کیا،عثمان نامی شخص کی کہانی سن کرپولیس نےاس پر رحم آگیا اور انہوں نے پیسے جمع کر کے ملزم کے کرایے کی رقم ادا کر دی۔

پولیس کے مطابق جناح روڈ کے علاقے میں ملزم عثمان نے برقعہ پہن کر اپنے ہی مالک مکان کے گھر ڈکیتی مار کر 39 ہزار روپے لوٹے تھے۔  ملزم کو اس کے جرم کی سزا ضرور ملے گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer