ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

12 مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں جاری

12 مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤدلشاد حسین: شہر میں بارہ مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں جاری، چیف کارپوریشن آفیسرایم سی ایل سید علی عباس بخاری نے ایل ڈی اے سٹی اوردیگر گیارہ مقامات پرلگنے والی منڈیوں کے ہنگامی دورے کیے اورانتظامات کا جائزہ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف کارپوریشن آفیسرایم سی ایل سید علی عباس بخاری اورایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے ایل ڈی اے سٹی مویشی منڈی کا دورہ کیا، اس موقع ایم او ریگولیشن احسان سرور زیدی اور ایم او انفراسٹرکچرعبدالقیوم خان نیازی بھی موجود تھے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مویشی منڈیاں شہری آبادی سے دو سے پینتالیس کلو میٹر کے فاصلے پرلگائی جارہی ہیں۔

 

پائن ایونیو روڈ پر700 کنال پرمویشی منڈی لگے گی، منڈی میں 65 ہزار چھوٹے اور16 ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہوگی، فروٹ ویجیٹیبل مارکیٹ کاچھا میں800  کنال پرمویشی منڈی لگے گی جہاں 72 ہزارچھوٹے جانور جبکہ 18 ہزار بڑے جانوروں کو رکھا جاسکے گا۔

 

چیف کارپوریشن آفیسرسید علی عباس بخاری نے  بتایا کہ شہر کی بارہ مویشی منڈیوں میں13 لاکھ  34 ہزار چھوٹے جانور جبکہ 3 لاکھ 15 ہزار بڑے جانوروں کی خریداری ہوسکے گی، تاہم نشتر زون کے کنٹرولڈ ایریاز میں تین عارضی مویشی منڈیاں لگالنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، ایل ڈی اے سٹی میں ایک ہزار کنال اراضی پر مویشی منڈی لگے گی، یہاں 98  ہزار چھوٹے اور 24 ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہوگی۔

علی عباس بخاری نے کہا کہ بیوپاریوں کو سہولیات فراہم کریں گے، جبکہ کسی سے ایک پیسہ بھی چارج نہیں کیا جائے گا۔ ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے بتایا کہ شہر کے اطراف میں مخصوص حالات کے باوجود شہریوں کی سہولت کے لیے مویشی منڈیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

 

مویشی منڈی میں ایم سی ایل کا مرکزی کیمپ آفس، کوویڈ 19 کیمپ، ہیلتھ، ویٹرنری اورلائیو اسٹاک ڈسپنزی کیمپ لگایا گیا ہے، مویشی منڈیوں میں پبلک واش روم اور پانی سمیت دیگر سہولیات مہیا ہوں  گی۔

      

Shazia Bashir

Content Writer