اداکارہ بشریٰ انصاری نے مداحوں سے معافی مانگ لی

اداکارہ بشریٰ انصاری نے مداحوں سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف  اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک تبصرے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی۔

View this post on Instagram

Link to the complete episode is up in the bio ⬆️ @mominalimunshi @galaxylollywood #AmmaTVAurMein

A post shared by Lubna Faryad (@lubnafaryad9) on

مومن علی منشی اور ان کی والدہ لبنیٰ فریاد کی جانب سے مختلف ڈراموں کے ریویوز میں اداکاروں کے کام کی ستائش یا تنقید کی جاتی ہے، گزشتہ دنوں لبنیٰ فریاد نے آن لائن شو میں اداکارہ بشریٰ انصاری کے ڈرامے ’زیبائش‘ میں اداکاروں کی اداکاری کا تمسخر اڑایا تھا جس پر بشریٰ انصاری سیخ پا ہوگئی تھیں، اس تنقید پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سخت کمنٹس پوسٹ کیا تھا جسے بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا تھا لیکن تب تک ان کے کمنٹ کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے تھے۔

View this post on Instagram

افسوس بہت افسوس

A post shared by Lubna Faryad (@lubnafaryad9) on

اپنے کمنٹ میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ ہمارے ڈراموں کے لیے کیسا برا وقت آگیا ہے، چھوٹی سوچ کے افراد فنکاروں کی سخت محنت اور تخلیقی کام کے بارے میں فضول باتیں کرنے لگے ہیں، اس شعبے کے لیے ان کا معیار کیا ؟ میں سمجھ نہیں سکی، آخر لوگ ایسے پینڈو انداز کے شو کیوں دیکھتے ہیں، لوگوں کی عزت اچھالنا گناہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ یہ ایک گھٹیا کمینٹری ہے، اگر آپ کو کوئی ڈراما پسند نہیں تو اسے مت دیکھیں، کسی کی سخت محنت پر گٹر جیسی بات مت کریں، درحقیقت جب لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا تو وہ ان سے حسد کرنے لگتے ہیں جو کچھ کر رہے ہوتے ہیں، جہالت ان کے چہروں پر واضح ہے، اللہ عقل دے اور باعزت روزی نصیب کرے، لوگوں کے مستقبل کو تباہ کرکے آمدنی کمانا حرام ہے، یہ ہماری زندگیوں کے کورونا ہیں، اللہ ان کا خاتمہ کرے گا، انشاءاللہ۔

اس تمام تر صورتحال کے بعد لبنیٰ فریاد کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے بشریٰ انصاری کے کمنٹ کا تفصیل سے جواب دیا تھا۔

View this post on Instagram

A positive wave for all of us. #bekindtoall

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) on

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس تمام تر تنازع کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ایک طویل پیغام جاری کیا اور ساتھ ہی اپنے الفاظ پر معافی بھی مانگی،بشریٰ انصاری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 'فنکار، مصنف، ہدایتکار، اور پروڈیوسرز تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور وہ اپنا کام بے حد دل سے کرتے ہیں، ان کا پروجیکٹ ان کے بچے کی طرح ہوتا ہے اور وہ اسے محبت کے ساتھ لوگوں کے لیے بناتے ہیں'۔


انہوں نے کہا کہ جب کوئی آپ کی محنت کا مذاق اڑاتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے، ہر ایک کو ہمارے کام کو پسند یا نا پسند کرنے کا حق ہے لیکن زبان کی اہمیت ہے۔

 

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ 'مجھے احساس ہے کہ میں نے انسٹاگرام پر سخت الفاظ لکھے تھے، ایک لمحے میں مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور میں نے اس کمنٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن سوشل میڈیا کے اس دور میں یہ ایک تماشہ بن گیا اور افسوس کے ساتھ یہ آگ کی طرح پھیل گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer