ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گنجائش سے زیادہ قیدی، جیلوں میں کثیر المنزلہ بیرکس بنانے کا فیصلہ

گنجائش سے زیادہ قیدی، جیلوں میں کثیر المنزلہ بیرکس بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروزپورروڈ(علی ساہی) جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی،نئی جیلیں بنانے کی بجائے موجودہ جیلوں میں کثیرالمنزلہ بیرکس بنانے کا فیصلہ،لاہورکی دونوں جیلوں سمیت پنجاب کی 12 جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس کی تعمیر رواں سال شروع کردی جائیں گی۔

جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ تعدادکو مدنظررکھتے ہوئے لاہورکی سنٹرل اور ڈسٹرکٹ جیل میں3،3 منزلہ بیرکس بنائی جائیں گی ۔ صوبہ بھر کی دیگر10جیلوں میں بھی اس منصوبے پر رواں مالی سال میں کام شروع کیا جائے گا۔ لاہورسمیت پنجاب میں 46ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جوکہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ ہیں اس بات کو مدنظررکھتے ہوئے کثیرالمنزلہ بیرکس کی تعمیرکا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ایسی بیرکس کی تعمیرسے کم جگہ میں بہترطرزتعمیر سے زیادہ قیدیوں کورکھا جاسکے گا اور اخراجات بھی کم ہونگے۔منصوبے کے آغاز کے لیے جلد ٹینڈر کیے جائیں گے اور کم ریٹس دینے والے کنٹریکٹرکوٹھیکہ دیا جائے گا۔حکومت نے منصوبے کیلئے ابتدائی طور پر رواں مالی سال میں 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں جبکہ 20کروڑ روپے تکمیل تک لاگت آے گی۔

دوسری جانب  جیلوں کی جانب سے کسی بھی قیدی کو جیل میں لانے سے پہلے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔  اسی حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی گلگت بلتستان نے پولیس قیدیوں کو جیل میں لانے سے پہلے سرکاری ہسپتالوں سے کرونا ٹیسٹ کروانے کے بارے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔    

 اس سے قبل  ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو جیلوں میں ملزمان کے مسائل بارے آگاہ کیا، ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ اسیران کو جیل قوانین کے مطابق کھانے اور میڈیکل سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کی جانب سے قیدیوں کی بہترسہولیات کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer