لاہور میں 35 ہزار فلیٹ بنانے کا منصوبہ تیار

لاہور میں 35 ہزار فلیٹ بنانے کا منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب) وائس چیئرمین ایل ڈی اے کی سربراہی میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرکاری ملازمین اور کم آمدن والے افراد کو فلیٹس دینے کا منصوبہ فاسٹ ٹریک پر، ایل ڈی اے نے 19 ہزار 61 کنال پر 35 ہزار 32 فلیٹوں کی تعمیر کا لے آؤٹ پلان تیار کرلیا۔

 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تیار شدہ لے آؤٹ پلان کے مطابق 650 مربع فٹ کی کیٹگری میں 320 بلاکس بنیں گے، ہر بلاک کی چار منزلیں ہوں گی، 800 مربع فٹ کی کیٹگری میں 387 بلاک بنیں گے، 4 منزلہ بلندی ہوگی، 100 مربع فٹ کی کیٹگری میں 245 بلاک بنیں گے، 1500 مربع فٹ کی کیٹیگری میں 35 بلاکس اور 12 منزلہ بلندی ہوگی، 2200 مربع فٹ کیٹیگری میں 25 بلاکس اور بارہ منزلہ بلندی ہوگی مجموعی طور پر 995 بلاکس پر مشتمل 35 ہزار 32 فلیٹس بنیں گے۔

 لے آؤٹ پلان میں گرین ایریا، کمرشل، روڈ سٹرکچر سمیت دیگر ایریاز پلان کیے گئے ہیں اور ایل ڈی اے کے بجٹ میں بھی ایک ارب سے زائد کے فنڈز رکھے جائیں گے، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران پیرکو لے آؤٹ پلان پر اجلاس لیں گے، جس میں اصولی منظوری دی جائے گی۔

دوسری جانب ایل ڈی اے میں جعلی فائلوں پر دوہری ایگزیمپشن کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ لینے کا انکشاف ہوا ، ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن میں بارہ پلاٹوں کی ایلوکیشن اور قبضہ منسوخ کردیا، فائل نمبر JTAP 2505 پر پلاٹ نمبر 71 ایف ون اور 499 ڈی ون کو منسوخ کردیا گیا،  فائل نمبر JTAP 3169 اور 3169 A پر پلاٹ نمبر پلاٹ نمبر 867 ای ون بلاک آر ون اور 123 آر تھری کو منسوخ کردیا گیا، پلاٹ نمبر 884 کیو ، 132 آر تھری ، 907 کیو ، 136 آر کو منسوخ کردیا گیا۔ پلاٹ نمبر 608 پی ، 134 آر تھری ، 132 آر ، 165 H ون کو منسوخ کردیا گیا، پلاٹوں کی منسوخ کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون سبطین قریشی نے جاری کیا۔

ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون سبطین قریشی کے مطابق فائلوں پر انکوائری کے بعد کارروائی2014ء سے التوا کا شکار تھی، سبطین قریشی کا کہنا ہے کہ تمام پلاٹوں کا اندراج ختم کرکے پلاٹ بنک میں شامل کردیا گیا ہے۔ سبطین قریشی کے مطابق ملوث افسران کے مجرمانہ فعل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سابق دور کے افسران نے دانستہ طور پر کارروائی سے گریز کیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer