عمران یونس: تبدیلی سرکار بھی سابقہ حکومت کی روش پرچل نکلی، پنجاب حکومت نے ایک اور اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے نئی اتھارٹی بنائے گی جس کی پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے تصدیق کردی ہے، ٹاسک فورس کے مطابق اتھارٹی کے قیام سے ہاؤسنگ منصوبے کو تقویت ملے گی۔ نئی اتھارٹی کو پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈنگ کی جائے گی، اتھارٹی تمام حوالوں سے خودمختار ہوگی، جس کا نام "نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی پنجاب" تجویز کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاسک فورس ایجنسی بھی نئی اتھارٹی میں ضم ہوں گی۔