ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارر فلم ’’کون ہے‘‘ شہر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش

ہارر فلم ’’کون ہے‘‘ شہر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: لالی وڈ انڈسٹری کی ہارر فلم کون ہے شہر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی، فلم کا مرکزی کردار ادا کار نواز خان اور کرن نور نے ادا کیا ہے۔

ہدایتکار سید نور کے چھوٹے بھائی قاسم علی شاہ کی ڈائیریکشن میں بنی لالی وڈ کی ہارر فلم کون ہے کو شہر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار نواز خان، راشد محمود،کرن نور ،جیاءعلی، ریجا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔ فلم ایک ایسے کردار پر مبنی ہے جو ظالموں کو مارتا ہے، فلم منفرد کہانی پر مبنی ہے اور اسے شہر کے دس سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer