آرمی چیف کا سون میانی کا دورہ، ایئر ڈیفنس سسٹمز کی فائرنگ کا مشاہدہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور :  آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے سون میانی کا دورہ کیا، انہوں نے مختلف آرمی ایئر ڈیفنس سسٹمز کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کا بھی دورہ کیا اور یاد گار شہدا پر حاضری دی، انہوں نے شہدا کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔  کور کمانڈر کراچی ،آئی جی ٹرینگ ،کمانڈر ائیر ڈیفنس و دیگر اس موقع پر موجود تھے.

دورے کے دوران آرمی چیف نے سون میانی میں جنگی مشق البیضا 3 میں ایئر ڈیفنس سسٹمز کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا، انہوں نے ہائی میڈ سمیت مختلف آرمی ایئر ڈیفنس سسٹمز کا جائزہ بھی لیا، انہوں نے آرمی ایئر ڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں، اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ لگانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

مشقوں میں لو ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس سسٹم، شارٹ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم اور ایکسٹینڈڈ شارٹ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم کا مظاہرہ بھی شامل تھا، آرمی چیف  نے مشقوں کے کامیاب انعقاد اور اہداف کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج جدید ویپن سسٹم کو اپنا رہی ہیں، اپنی دفاعی ضروریات اور درپیش خطرات کی پیش نظر بہتری لا رہے ہیں۔