پنجاب فوڈاتھارٹی کاکریک ڈاؤن،800لٹر زائد المیعاد شیرہ ، 100 لٹر استعمال شدہ آئل تلف 

 پنجاب فوڈاتھارٹی کاکریک ڈاؤن،800لٹر زائد المیعاد شیرہ ، 100 لٹر استعمال شدہ آئل تلف 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ملاوٹ مافیاکیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کاکریک ڈاؤن جاری،پنجاب فوڈاتھارٹی نےشاہ پور،شالیمارٹاؤن میں گرینڈآپریشن کیا۔

پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیموں نے اڈاپلاٹ اورگجومتہ میں سخت ناکہ بندی کی،شالیمار ٹاؤن میں 14 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 2 یونٹ بند کر دیا گیا جبکہ7پوائنٹس کو4لاکھ32ہزارکےجرمانے اور6 کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔
دوران کارروائی 1000کلوسنیکس،800لٹر زائد المیعاد شیرہ ،300کلو ناقص نمک، 100 لٹر استعمال شدہ آئل تلف کیا گیا۔
اڈا پلاٹ اور گجومتہ میں 20 دودھ بردارگاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر 7 پوائنٹس کو جرمانے 2 یونٹ کی پروڈکشن بند کیا گیا۔
ناقص زائد المیعاد شوگر سیرپ سے مختلف مٹھائیاں اور بیکری آئٹمز بنائی جانی تھی۔سنیکس کی تیاری میں ناقص گندا آئل استعمال کرنے پر شاہ پور میں یونٹ کو بند کیا گیا۔