پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی

پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 46 رنز سے شکست دیدی. نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر 20 اووروں میں 228 رنز بنائے اور پاکستان 180 رنز بنا سکا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم 33 کے مجموعے پر صائم ایوب 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ فخر زمان نے 15 رنز اسکور کیے۔  افتخار احمد 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بطور کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرانے کے فیصلہ کیاْ

 پہلی وکٹ گرنے کے بعد فِن ایلن اور کین ولیمسن نے پارٹنرشپ قائم کی، اس دوران فِن ایلن نے تیز بیٹنگ کی جبکہ کین ولیمسن نے روایتی انداز اپنایا اور دوسرے اینڈ سے اننگ کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے۔

 دونوں بیٹرز نے پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا مجموعی سکور 50 رنز تک پہنچایا جس کے بعد 4.5 اوورز میں عباس آفریدی نے فن ایلن کو 34 رنز پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔

 بعدازاں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے بھی پارٹنرشپ لگا کر ٹیم کا مجموعی سکور11.2 اوورز میں 128 رنز تک پہنچایا۔

 پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کئی آسان کیچ ڈراپ اور مس فیلڈنگ کی گئی جس کا کیوی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128رنز پر گری جب کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔

  نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گلین فلپس کی صورت جب گری جب عباس آفریدی کی گیند پر بابر اعظم نے انہیں صرف 19 رنز پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔

  نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 16.1 اوورز میں 183 رنز پر گری، ڈیرل مچل کو 61 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

 قبل ازیں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پچ بولنگ کیلئےسازگار ہے اس لیے پہلےبولنگ کو ترجیح دی، کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم رنز تک محدود کر سکیں، نیوزی لینڈ نے 228 رنز نے کپتان شاہین آفریدی کا ٹاس جیت کر باؤلنگ پر انحصار کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ 

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر اور عباس آفریدی نے اس  ٹی ٹوئنٹی میچ میں  ڈیبیو  کیا ۔