ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کی الیکشن کیمپین، بلاول بھٹو کی ایک اور ڈرامائی موو

Bilawal Bhutto Zardari, PPP, Pakistan Peoples Party, NA127, Bilawal Bhutto's election campaign, Pakistan Awami Tehrik, PTI, Minhaj ul Quran, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  این اے  127 اور پاکستان بھر میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی حمایت جیتنے کے لئے آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ جا رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے  چئیرمین بلاول بھٹو  این اے 127 میں اپنی انتخابی مہم کو ڈرامائی سرعت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔

پہلے انہوں نے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے سرکردہ رہنما رہ چکے سابق گورنر چوہدری سرور کی حمایت حاسل کی جن کا این اے 127 میں ارائیں برادری کے ساتھ کاروباری طبقہ میں گہرا اثر و رسوخ ہے، اب بلاول بھٹو عوامی تحریک کی قیادت کی حمایت حاسل کرنے مین بھی کامیاب ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ بلاول بھٹو اور  پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور  کے درمیان اہم ملاقات کل تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ  میں ہو گی۔  عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران کا این اے 127 میں کافی اثر و رسوخ ہے اور اس علاقہ کو لاہور میں عوامی تحریک کی سب سے بڑی ووٹ پاکٹ سمجھا جاتا ہے۔

کل منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری پیپلز پارٹی کی شہید لیڈر محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی اتحاد میں شامل رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو اور ان کے بعد ان کے جانشینوں کی کبھی عوامی تحریک کے ساتھ مخالفت نہیں رہی، اس کے برعکس مسلم لیگ نون کی قیادت کے ساتھ ڈاکٹر طاہر القادری اور عوامی تحریک کے تعلقات ہمیشہ تلخ رہے جنہوں نے جون 2014 میں منہاج القرآن کے  سیکرٹریٹ پر پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں کی کارکنوں کی اموات کے بعد باقاعدہ دشمنی کی شکل اختیار کر لی تھی۔