(ویب ڈیسک)دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے،سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق سوات کے علاقوں مینگورہ اور گرد و نواح میں 4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاحال کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 182 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز پاکستان افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔