ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم خبر ، پنجاب اسمبلی کو تحلیل کردیاگیا

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کردیاگیا، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھجوا دی گئی ہے،گورنر نے دو روز میں اسمبلی نہ توڑی تو خودبخودٹوٹ جائے گی ،ان کاکہناتھاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی توڑ کر عوام میں جائیں گے۔

فوادچودھری نے کہاکہ48 گھنٹے میں حمزہ شہباز کو نگران وزیراعلیٰ کیلئے خط لکھ رہے ہیں، عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے حمزہ شہباز کو خط لکھ رہے ہیں۔