ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

Dollar price increased,Interbank,City42
کیپشن: Dollar rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)روپے کی بے قدری جاری، انٹربینک میں ڈالر 21 پیسےمہنگاہوکر 228 روپے کی سطح عبور کرگیا، 4 روز میں انٹربینک میں 73 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 228 روپے سے تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 227.93 روپے سے بڑھ کر 228.14 روپے پر بند ہوا۔

ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.09 فیصد کمی ہوئی،ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 4 روز میں انٹربینک میں ڈالر73 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر پریشر بڑھ رہا ہے ۔

دوسری جانب  سونا پھر مہنگا ہو گیا،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ گئی۔

  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1877 ڈالر ہوگئی،پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

   قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 100 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 264 روپے ہوگئی۔

  اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2070 روپے اور 1774 روپے 69 پیسے پر مستحکم رہی۔