ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

School,Pef,Punjab,City42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے منسوخ شدہ سکولوں کی جگہ نئے سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔
پیف کی جانب سے منسوخ کیے گئے سکولوں کی جگہ نئے سکول بنانے کیلئے صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ پیف کی جانب سے فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام کے تحت چلنے والے 51 سکول منسوخ کیے گئے تھے۔

آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 جنوری ہے۔ سکول مالکان ضروری کاغذات و دستاویزات 30 جنوری تک بذریعہ ڈاک پیف آفس میں جمع کروا سکیں گے۔ ایم ڈی پیف منظر جاوید کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ سکولوں کی سا ئٹس پر موجود بچوں کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔