جنید ریاض : سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا آفس 15 جنوری تک تبدیل کیا جائے گا،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سکول ایجوکیشن کو پورا آفس منتقل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کا آفس تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے یو ٹرن لے لیا۔ لارنس روڈ پر واقع سیکرٹریٹ میں اب مائنز اینڈ منرل کا آفس منتقل کیا جائے گا۔ نئی بلڈنگ میں محکمہ سکول ایجوکیشن کا آفس منتقل کیا جائے گا۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سکول ایجوکیشن کو پورا آفس منتقل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ پندرہ جنوری تک تمام دفاتر کی منتقلی مکمل کی جائے گی۔ بیسمنٹ، گراونڈ، فرسٹ فلور اور دوسرا فلور محکمہ سکول ایجوکیشن کو ملے گا۔