(سٹی 42) پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ سہیل انور چوہدری نے کی۔ اجلاس میں ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دے دی۔پنجاب میں ٹرٹیری کئیر ہسپتال کے لئے وینٹی لیٹرز کی خریداری کیلئے 86کروڑ 40 لاکھ روپے منظور کر لیےگئے۔
نشتر ہسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی / آلات کی فراہمی کیلئے 1 ارب 57 کروڑ 27 لاکھ منظور ہو گئے۔ جبکہ گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے الائیڈ سہولیات کے ساتھ لینئیر ایکسلیٹر کی فراہمی کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے منظور کر لئے گئے۔فیصل آباد کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے الائیڈ سہولیات کے ساتھ لینئیر ایکسلیٹر کی فراہمی کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے منظور کر لئے گئے۔لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سی ٹی انجیو گرافی مشین کی فراہمی کیلئے 45 کروڑ روپے منظور ہو گئے ۔لاہور کے علاقہ سکندریہ کالونی، سوڈیوال میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کے قیام کیلئے 52 کروڑ 11 لاکھ کی منظوری دے دی گئے۔
اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران شریک ہوئے۔