ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے اعتماد کے ووٹ کےلئے پنجاب اسمبلی نہ آنے والے 5 ارکان کی نااہلی ریفرنس بھجوانے کا اعلان کردیا ہے۔
عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا آپریشنز اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق چیمہ، دوست مزاری اور چوہدری مسعود اسمبلی نہیں آئے، پانچوں کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔
آج 5 لوگ ووٹ دینے پنجاب اسمبلی نہیں آئے
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) January 12, 2023
خرم لغاری
مومنہ وحید
فیصل فاروق چیمہ
دوست مزاری
چوہدری مسعود
پانچوں کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا
اظہر مشوانی نے مزید تفصیلات کے لیے اگلی ٹوئٹ میں اراکین کی تعداد بھی بتائیں، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 180 ہے، ان 5 کو نکال کر گزشتہ رات 175 کی تعداد تھی، ق لیگ کے 10 اور ایک آزاد امید وار کے ساتھ 186 ووٹوں سے پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
PTI has 180 MPAs
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) January 12, 2023
PTI = 180 - 5 = 175
PMLQ = 10
Independent = 1
Total = 186 ✅