(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نوین الحق نے کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے افغانستان کے ساتھ کھیلنے کے انکار پر بگ بیش لیگ چھوڑی دی۔
بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسز کی نمائندگی کرنے والے افغان فاسٹ بولر نوین الحق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لیگ کے میچز میں مزید شرکت نہ کی جائے جب تک کرکٹ آسٹریلیا ایسے بچگانہ فیصلے کو نہیں روکے گا۔
انہوں نے لکھا کہ پہلے ٹیسٹ اور اب ون ڈے سیریز سے دستبرداری کیسے کی جاسکتی ہے۔
time to say won’t be participating in big bash after this until they stop these childish decisions that’s how they went about the one off test now ODI when a country is going through so much in place off being supportive you want to take the only reason of happiness from them #CA
— Naveen ul haq Murid (@imnaveenulhaq) January 12, 2023
قبل ازیں کرکٹ آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول 3 میچوں پر مشتمل افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
بورڈ نے موقف اپنایا تھا کہ افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔