ویب ڈیسک: سعودی عرب میں بدھ کے روز کورونا وباء شروع ہونے سے اب تک کے سب سے زیادہ کورونا کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 3 سو 62 کورونا کیسز سامنے آئے اور اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 545 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
بدھ کے روز کورونا سے دو اموات کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 899 ہو چکی ہے۔ اب تک 52۔9 ملین کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔