(محمد ساجد)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کے گھر غم کے بادل چھائے ہوئے ہیں، سوشل میڈیاپر یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے اپنی دادی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ان کی وفات سے قبل ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کے گھر سوگ کا سماں طاری ہے،معروف یوٹیوبر کی دادی اماں کا انتقال ہوگیا جس کے بارے انہوں نے خود اطلاع دیتے ہوئے بتایا.سوشل میڈیا کےمختلف پیجز پر شاہ ویر جعفری کی کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جو انہوں نے اپنی دادی کے ساتھ بنائیں تھیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی نانی کی حالت کافی ناساز ہے شاہ ویر جعفری کو کچھ کہتے ان کا منہ چوم رہی ہیں جس پر یوٹیوبر نے دادی کا شکریہ ادا کیا۔
یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے کچھ پرانی ویڈیوز بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، ایک ویڈیو میں وہ اپنی دادی سے عیدی لے رہے اور ایک میں انہیں ہنسانے کے لئے ایک دوسرےلڑکے سے شرارتیں کررہے ہیں۔ شاہ ویر جعفری نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میری دادی اماں کا انتقال ہوچکا ہے اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی مغفرت کے لئے دعا اور تلاوت قرآن کریں۔انا للہ وانا اليه راجعون
View this post on Instagram