ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سارہ خان کی شوہر ، بیٹی کیساتھ نئی ویڈیو مداحوں کو بھاگئی

sara khan & falak video with daughter
کیپشن: sara khan & falak video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) ڈرامہ انڈسٹری کی معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ، اداکارہ کا اب زیادہ تر وقت اپنی فیملی کے ساتھ خاص کر اپنی ننھی بیٹی عالیانہ کے ساتھ گزرتا ہے جبکہ فلک شبیر کی بھی متعدد ویڈیوز بیٹی کے ساتھ وائرل ہوچکی ہیں، فلک نے ایک اور ویڈیو وائرل کی جس پرمداحوں ںیک خواہشات اور دعائیں دے رہے ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور  کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامہ سیریل' رقص بسمل' نے اداکارہ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔سارہ خان کے انسٹاگرام کی بات کی جائے تو اس پر 8m صارفین نے ان کو فالو کیا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے شوہر گلوکار فلک شبیر  نے ایک ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی مقبول ہوگئی، ویڈیو میں فلک شبیر کے ساتھ سارہ خان اور ان کی بیٹی موجود ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں بالی ووڈ کا گانا چل رہا ہے، 3 گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 26 ہزار 5سو سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔صارفین کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلک شبیر کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو پر سارہ نے کمنٹ کرتے لکھا کہ' میری پوری کائنات' جبکہ فلک نے ' ماشااللہ'ماشااللہ' تحریرکیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

M .SAJID .KHAN

Content Writer