ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ تنظیموں کی لڑائی، انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی  کے 15طلبا کو نکال دیا گیا

IIU islamabad
کیپشن: IIU islamabad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :  طلبا تنظیموں میں تصادم کے واقعے کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے 15 طلبا کو یونیورسٹی سے خارج کردیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی نے سٹوڈنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ شوکاز نوٹس کا جواب ملنے کےبعد سٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی نے معاملے کا جائزہ لیا اور اپنے فیصلے کے مطابق 15 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا جبکہ ہجوم میں شامل تین طالب علموں کو5000  فی کس جرمانہ،ایک  سمسٹر فیل کر دیا گیا۔ اسی طرح جھگڑے میں  ملوث طالب علموں کو ہاسٹل سے نکال دیا گیا۔

یادرہے تین جنوری کو طلباء تنظیموں میں جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8طالبا زخمی ہوئے تھے واقعے کا صدر جامعہ نے نوٹس لیا تھا۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی کی سفارشات پر طلباء کو جامعہ سے فارغ کیا گیا ہے۔