ویب ڈیسک: بختاور بھٹو زرداری کی ٹِک ٹاک پر مقبولیت میں اضافہ، آفیشل اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی، اکاؤنٹ پر 4 لاکھ 27 ہزار لائکس بھی موجود ہیں۔
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں بے پناہ اضافہ۔ ٹوئٹر ، انسٹاگرام کے بعد اب ٹک ٹاک پر بھی چھاگئیں، ٹوئٹر پر ان کے فالورز کی تعداد 3.1 ملین جبکہ انسٹاگرام پر ان کے پرستاروں کی تعداد چار لاکھ سے زائد ہے جبکہ ٹک ٹاک پر بھی ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد نے ان کو فالو کیا ہے۔
ان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئیں 13 ویڈیوز پر لاکھوں لائکس موجود ہیں، اکاؤنٹ پر بختاور بھٹو نے زیادہ تر اپنی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر بختاور بھٹو کے صاحبزادے کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ اکاؤنٹ پر 16 گھنٹے قبل بختاور بھٹو کے صاحبزادے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ صاحبزادے کی ویڈیو اب تک 12 ہزار سے زائد فالورز لائک کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ بختاور بھٹو کا ٹِک ٹاک اکاؤنٹ گزشتہ برس سے فعال ہے۔