ویب ڈیسک: : قومی کرکٹر یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس کے مطابق کرکٹر یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں جس کے بعد اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے کرکٹر کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے کا کہا ہے۔متاثرہ خاتون نے بھی اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا۔
Allhamdullilah pic.twitter.com/aX9Hw88CFH
— Yasir Shah (@Shah64Y) January 12, 2022
واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نےگن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیو بھی بنائی اورہراساں کیا، فرحان اوریاسر شاہ نےدھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گااورجان سے بھی ماردوں گا، یاسرشاہ نےکہاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔