ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ملتان روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 6افراد زخمی ...ہسپتال منتقل

  ملتان روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 6افراد زخمی ...ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ملتان روڈ پر واقع نجی سوسائٹی کے باہر ہوٹل میں پیش آیا، دھماکے کے باعث6افراد جھلس گئے، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ملتان روڈ  پر میاں مارکیٹ ہوٹل میں ناشتہ تیار کرنے کے دوران بلاسٹ ہونے سے محمد جمیل، فیصل اور آصف شدید زخمی، محمد وسیم، عمردراز اور بابر معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد دیتے کوئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں فرسٹ ایڈ کے بعد زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ زخمیوں کے مطابق سلنڈر کو گرم پانی کے پتیلے میں رکھا گیا، پانی ابلنے اور گیس لیکج سے بلاسٹ ہوا۔ زخمیوں کے مطابق  ہوٹل میں ایک مرتبہ پہلے بھی گیس لیکج کی وجہ سے بلاسٹ ہوا تھا۔