سٹی42: جنوبی چھاؤنی پولیس کی کارروائی،ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی تھی، ملزم کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اطلاع پا کر فوراً ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔