سٹی 42: شہر اور گردونواح میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 207 ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 3 ویں نمبر پر موجود، یو ایس قونصلیٹ 316،انارکلی 310،کوٹ لکھپت 282،لاہور امریکن سکول 275،ماڈل ٹاؤن 242،بحریہ آرچرڈ 234،ٹاونشپ 232،فدا حسین ہاؤس 228،ایف سی کالج 225 فضائی آلودگی کی شرح ریکارڈ کی گئی
لاہور شہر کے اطراف میں دھند برقرار،محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں میں شہر کا مطلع صاف اور بارش کے امکان مسترددیا۔شہر موجودہ درجہ حرارت 6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہوگا۔شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔