ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کے باعث موٹروے بند

دھند کے باعث موٹروے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور سیالکوٹ موٹروے دھندکےباعث حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سےبند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نےلاہور سیالکوٹ موٹروے9بجکر50منٹ پر بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر حد نگاہ 50 میٹر سے کم موٹروے مسافروں کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے۔ مسافر دھند میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سفر سے پرہیز کریں۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے 1124 پر کال کر کے دھند کی صورت حال کا پتہ کر لیں۔

دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر، لاہور آنے جانے والی چار پروازیں منسوخ جبکہ 12 تاخیر کا شکار۔ لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق دبئی جانے والی پرواز پی کے 203، دبئی سے آنے والی پرواز پی کے 204، ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 241، ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 242 کو منسوخ کردیا گیا۔

دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 621 بارہ گھنٹے پنتالیس منٹ تاخیر کا شکار رہی، کوئٹہ جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 543 تین گھنٹے، بحرین جانے والی جی ایف 765 دو گھنٹے، کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 520 چار گھنٹے، کوئٹہ سے آنے والی پرواز ای آر 542 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer