واٹس ایپ کی چھٹی، صارفین متبادل ایپ پر منتقل

واٹس ایپ کی چھٹی، صارفین متبادل ایپ پر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی سے صارفین اپ سیٹ،  پیغام رسانی کیلئےغیرمعروف متبادل ایپلی کیشنز مقبول ہونےلگیں۔

پیغام رسانی کی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی اجارہ داری خطرے میں پڑگئی، نئی پرائیویسی پالیسی کے بعد صارفین کا دوسری مدمقابل اپلی کیشنز  کی جانب رحجان بڑھنےلگا۔ صارفین کی بڑی تعداد سگنل ایپ اور ٹیلی گرام کا استعمال کرنےلگی۔

پانچ روز کے دوران دنیا بھر میں سگنل ایپ کو 75 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیاگیا، سگنل ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے، اس پر کی جانے والی چیٹ کے صارفین اسکرین شاٹ بھی نہیں لے سکتے جبکہ یہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا بھی جمع نہیں کرتی، دنیا کے نئے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے بھی اپنے ٹویٹر فالوورز کو سگنل ایپ کے استعمال کا مشورہ دےدیا تھا۔


دوسرے نمبر پر زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشن ٹیلی گرام ہے، جسے چار روز میں 56 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکاہے، ٹیلی گرام پر خفیہ چیٹ کا ایک الگ فیچر بھی موجود ہے، یہ ایپلی کیشن صارفین کو موبائل نمبر چھپانے کا آپشن بھی دیتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer