(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک کا شوق ایک اورجان لے گیا، لاڑکانہ میں ویڈیو بناتے گولی چل گئی، لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پرشوہر کو گرفتار کرلیا، گرفتار خاوند کا کہنا ہے کہ انکی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے محلہ اللہ آباد میں ٹک ٹاک وڈیو کی ویڈیو بناتے ہوئے خاتون سے گولی چل گئی، بیس سالہ زخمی سرور خاتون کلہوڑو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، شوہر اور ایس ایچ او رحمت عباسی کا کہنا ہے کہ پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران گولی چھوٹنے سے واقعہ پیش آیا۔
محلہ اللہ آباد میں گولی لگنے سے نوجوان خاتون زخمی چانڈکا اسپتال منتقل کی گئی تھی، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ20 سالہ سرور خاتون کلہوڑو کو پیٹ میں ایک گولی لگی جس کے باعث زخمی ہوئی۔ بیس سالہ زخمی خاتون زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔