طلباو طالبات کیلئے بڑی خوشخبری،ریگولرداخلوں پرلگی پابندی ختم

طلباو طالبات کیلئے بڑی خوشخبری،ریگولرداخلوں پرلگی پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)تعلیمی بورڈز کے لئے ریگولر داخلے بھیجنے کی پالیسی میں تبدیلی کی تجویز، سرکاری کالجوں کے انٹرمیڈیٹ طلباء کے بورڈز میں داخلے بھیجنے کے لئےدسمبر ٹیسٹ کی شرط ختم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لئےخوشخبری ہے کہ تعلیمی بورڈز میں داخلے بھیجنے کی پالیسی تبدیل کی جا رہی ہے۔ کالجوں میں طلباء کے ایسسمنٹ ٹیسٹ کے بغیر ہی بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے پیش نظر دسمبر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی تجویز ہے۔

پالیسی کے تحت بورڈ میں ریگولر داخلہ بھیجنے کے لئے دسمبر ٹیسٹ پاس کرنے اور 75 فیصد حاضری کی شرط عائد ہے۔ پالیسی میں نرمی کے بعد سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم تمام طلباء کے بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے حتمی منظوری حاصل کرے گا۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں 70 لاکھ آؤٹ آف سکول چلڈرنز کو سکول لانے کا منصوبہ تیار کرنے پر غور کیا گیا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کروڑوں روپے کی لاگت سے لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں انصاف آفٹر نون سکولز کی تعداد میں اضافہ کرے گا، منصوبہ کے لئے فنڈز پنجاب حکومت اور زیورے تعلیم پروگرام سے حاصل کیے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer