ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں اور کیسے ہوا؟ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں اور کیسے ہوا؟ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت نے ملک گیر بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی، شفاف تحقیقات کیلئے کے الیکٹرک کے کنوینئر اور ایک ممبر کو کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔

وزارت پاور ڈویژن نے تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، کمیٹی کے کنوینئر اور ایک ممبر کو کے الیکٹرک سے مقرر کیا گیا ہے، کے الیکٹرک سے خالد جاوید تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، جبکہ کے الیکٹرک کے مسٹر سنکلر کو کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا ہے، اسی طرح حسن سرفراز زیدی اور مصدق احمد خان بھی تحقیقاتی کمیٹی کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سسٹم میں خرابی پیدا ہونے پر بروقت کیا حفاظتی اقدامات کیے گئے، اس پر تحقیقات کی جائیں گی جبکہ ماضی کے بریک ڈاؤنز میں خرابیوں پر این ٹی ڈی سی نے کیا کام کیا،ان امور کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا،مستقبل میں ایسےبریک ڈاؤن سے کیسے بچا جائے، اس پر کمیٹی تجاویز دے گی، کمیٹی تین روز میں تحقیقات مکمل کر کے وزارت پاور ڈویژن کو رپورٹ پیش کرے گی۔ 

واضح رہے کہ 9 جنوری کی رات کو اچانک لاہور سمیت ملک بھر  میں بجلی بند ہوگئی تھی، پاکستان تاریکی میں ڈوب گیا تھا، اورنج ٹرین بھی بند ہوگئی تھی۔ ترجمان توانائی ڈویژن نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گڈو پاور پلانٹ میں فالٹ پیدا ہوا، فالٹ نے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ کی اور جس کی وجہ سے ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکوینسی 50 سے صفر پر آگئی ، فریکوینسی ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تمام پاور ہاؤس بند ہو گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer