سی ٹی او لاہور ان ایکشن، ٹریفک وارڈنز کی شامت آگئی

سی ٹی او لاہور ان ایکشن، ٹریفک وارڈنز کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سی ٹی او لاہور سید حماد عابد ان ایکسشن، سی ٹی او سید حماد عابد نے ناقص کارکردگی اور کرپشن کرنے والے ٹریفک وارڈنز کے گرد گھیرا تنگ  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے کرپشن پر 01 ٹریفک وارڈن کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ سخت عادی غیر حاضر 03 ٹریفک وارڈنز کی دو دو سال کی سروس ضبط کر لی گئی جبکہ ناقص سپرویژن پر 01 سینئر وارڈن کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر سینئر وارڈن حیدر کی دو سال کی سروس ضبط، اردل روم کے دوران غفلت پر دو لیڈی وارڈنز کو سنشور دے دی گئی، ٹریفک وارڈن راشد کی ایک سال کی سروس ضبط کرلی۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ بہترین کارکردگی کےلئے جزا اور سزا کو یقینی بنایا جارہا ہے، سزا جزا میرٹوکریسی کی اصل پہچان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer