ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخابات، (ن) لیگ نے بڑا فیصلہ کرلیا

ضمنی انتخابات، (ن) لیگ نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ فیصلے کے بعد پارلیمان میں موجود جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے (ن) لیگ نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان سمیت دیگر اہم لیگی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، کمیٹی ارکان ضمنی انتخابات والے حلقوں میں جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب بھی کریں گے، خصوصی کمیٹیاں ضمنی انتخابات کےحلقوں کےحوالےسےروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو دیں گی۔

(ن) لیگی ذرائع کے مطابق لیگی لائرز ونگ پر مشتمل لیگل ایڈ کمیٹی بھی بنائی جائے گی، لیگل ایڈ کمیٹی لیگی امیدواروں کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔ الیکشن ڈے کے حوالے سے ووٹرز کو نکالنے اور پولنگ اسٹیشنز کے معاملات کو دیکھنے کیلئے لیگی خواتین ایم پی ایزاور اہم کارکنان کو خصوصی ٹاسک دیئے جائیں گے۔ 

علاوہ ازیں  مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار فائنل کر لئے، مسلم لیگ (ن) کی مشاورتی ٹیم نے اپنی تجاویز قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کو بھجوا دی ہیں، سیدہ نوشین افتخار کو این اے 75 سے ٹکٹ دی جا ئے گی، دوسرے ضمنی انتخابات پی پی 51 کے لئے سابق ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کی اہلیہ اور امتیاز باگڑی کے ناموں پر مشاورت کی گئی، تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے ایک حلقے پر ضمنی انتخاب 19 فروری کو ہونا ہے۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات (by-election) سے مراد وہ انتخابات جو عام انتخابات سے پہلے ہو جائے، مثلا اگر کوئی رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دیتا ہے یا اس کی رکنیت کوئی ختم کرتا ہے تو اس کے بعد اس نشست پر پھر سے انتخابات ہوتے ہیں اور امیدواران منتخب ہوتےہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer