ٹریفک وارڈن پر اسلحہ تاننے کا برا انجام

ٹریفک وارڈن پر اسلحہ تاننے کا برا انجام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عںاصر کی سرکوبی کے لئے سکیورٹی اہلکار موثراقدامات لررہے ہیں ،بگڑے نوابزوں کو لگام ڈالنے کے لئےکارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں،   بیڈن روڈ  پر وارڈن نے  اپلائیڈ فار گاڑی کو روکا تو شہری نے اسلحہ تانے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں تشدد کے واقعات کا رونماں ہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے، ٹریفک وارڈن عوام کی رہنمائی کے لئے ہدایات جاری کرتے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے، عوامی تحٖفظ کے لئے آگاہی مہم چلائی تو جاتی مگر افسوس کے امیرزادوں کی بگڑی ہوئی اولادیں قوانین کو روند ڈالتی ہیں جس کے معاشرے پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسے عناصر کو حراست میں لیا جائے تو اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی سے ہاتھ دھوناپڑتا ہے۔

بیڈن روڈ پر ایک ایسا واقعہ پیش جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی والے کو روکا،جس پر طیش میں آکر شہری نے وارڈن پر پستول تان لی اور کہا کہ ون وےجانے سے کیوں روکا؟

ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹریفک وارڈن غلام کبیر نے بیڈن روڈ سے اپلائیڈ فار گاڑی کو ون جانے سے منع کیا، اورنگزیب نامی ملزم نے وارڈن پر اسلحہ تان لیا، ملزم کو پٹرولنگ آفیسر زمان کی مدد سے حوالہ پولیس کر دیا گیا، ملزم کےخلاف مقدمہ درج، حوالات میں بند کر دیا گیا، ملزم کےخلاف قانونی کارروائی کی پیروی کی جائے گی، سی ٹی او لاہور  سید حماد عابد کاکہناتھا کہ ایسا رویہ انتہائی قابلِ افسوس ہے۔

یاد رہے کہ واضح رہے کہ ٹریفک وارڈنز سے بد تمیزی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے ۔راوی روڑ پر کار سواروں نے ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا، ٹریفک وارڈنز نے ون وے کی خلاف ورزی پر کار سواروں کو روکا تھا،کار سوار ملزمان نے پٹرولنگ افسر ایوب اور نصیر کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے وارڈنز پر آہنی راڈ کے وار کئے،ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ وارڈنز کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer