ڈیفنس (زین مدنی) پاکستان کی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز کا معروف سپر ماڈل حسنین لہری کے ہمراہ برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اقرا عزیز کا حسنین لہری کے ہمراہ انسٹا گرام پر برائیڈل اینڈ گروم فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ اقرا عزیز بے حد حسین نظر آ رہی ہیں، ویڈو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اقرا عزیز اور حسنین لہری کی متعدد تصاویر شیئر کی گئی ہیں جنہیں اقرا اور حسنین کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ 28دسمبر 2019 کو اقر عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھے، اقرا عزیز نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دِن کے موقع پر سُرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اُن کے شوہر یاسر حسین نے آف وائٹ رنگ کی خوبصورت شیروانی پہنی تھی، کامیڈین یاسر حسین نے لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب کے دوران اداکارہ اقرا عزیز کو پروپوز کیا تھا۔
اقرا عزیز نے اپنی اداکاری کا آغاز 2014ء میں ہم ٹی وی کے ڈرامے "کسے اپنا کہیں" میں ایک معاون کردار سے کیا اور اپنا پہلا مرکزی کردار 2015ء میں ہم ٹی وی کے ڈرامے مقدس میں نبھایا۔ اُنہیں ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی (2018ء) میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث ناقابلِ فراموش شہرت موصول ہوئی۔2018ء میں مومِنہ دُرید کی تمثیل سُنو چندا میں اجیہ کا کردار ادا کیا، جس پر اقرا عزیز کو لکس سِجل اعزازات کی جانب سے بہترین بعید نمائی اداکارہ کا تمغہ عطا کیا گیا۔