اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے: عثمان بزدار

اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، گندم، آٹے کے سٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی، دوران ملاقات عبدالعلیم خان نے گندم و آٹے کے سٹاک، نرخوں اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے گندم و آٹے کے سٹاک اور نرخوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے، حکومت کے بروقت فیصلوں سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور فرض بھی، کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ 

عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، پی ڈی ایم مسترد شدہ اورمایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جان لے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی۔

سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے بتایا کہ ہمارے اقدامات سے صوبے میں آٹے کی قیمت مستحکم ہوئی ہے، محکمہ خوراک آٹے کی مناسب سپلائی کو ہر قیمت پر یقینی بنا رہا ہےاورقیمتوں کی تسلسل کیساتھ مانیٹرنگ بھی کر رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer