لاہور کے 7 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل

 لاہور کے 7 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عابد چوھری) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے لاہور کے 7 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلے کر دیئے۔

  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے انسپکٹر محمد سعید کو انچارج انویسٹی گیشن رنگ محل اور سب انسپکٹر عبدالحبیب کو انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور تعینات کر دیا، انسپکٹر محمد سرور کو انچارج تھانہ ڈیفنس، سب انسپکٹر امداد حسین کو انچارج گجر پورہ اور سب انسپکٹر محمد احسان اللہ کو انچارج قلعہ گجر سنگھ لگا دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر شاہد اصغر  کوانچارج سمن آباد اور سب انسپکٹر محمد خرم کو انچارج تھانہ اقبال ٹاؤن تعینات کر دیا۔

علاوہ ازیں سابق سی سی پی او کے عتاب کا نشانہ بننے والے 280 اہلکار پرانی پوسٹوں پر بحال کردیئے گئے، سی سی پی او آفس نے 280 اہلکاروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کر دیا۔

دوسری جانب سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے احاطہ ہائیکورٹ میں سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، دو چار دن سے سنگین وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے، پہلے جہاں جرائم کی شرح پچاس فیصد تھی،اب کم ہوکر 18 فیصد پر آ چکی ہے ۔جرائم پیشہ اور جیلوں سے رہا ہونیوالے اور اشتہاریوں کی گرفتاری پر خصوصی فوکس ہے، جرائم کے خاتمے کیلئے اب ایلیٹ فورس بھی لوکل پولیس کا ساتھ دے گی۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں میں اسلحہ سمیت پھرنے والے غنڈہ عناصر کو وارننگ دیتا ہوں کہ ٹھیک ہوجائیں ، اب ان کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے کرداروں کونشانِ عبرت بنائیں گے ۔

Sughra Afzal

Content Writer